فردوس عاشق نے بھرے بازار میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو ذلیل کردیا

247

اسلام اباد: وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بھرے بازار میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کوذلیل کردیا، عثمان ڈار نےواقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فردوس عاشق نے سیالکوٹ کے بچت بازاروں کا دورہ کیا، جہاں  انہوں نے غیر معیاری پھلوں پر سونیا صدف کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آسان رمضان بازار انتظامی بدحالی کا شکار ہے، انتظامیہ سازش کے تحت حکومت کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

جبکہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ خاتون اسسٹنٹ کے ساتھ ہونے والا سلوک قابل مذمت ہے، سول سرونٹس محنت کرکے یہاں تک پہنچتے ہیں، سلیکٹ ہوکر نہیں آتے، وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپکو بھرے بازار میں افسران کوتذلیل کرنے کا لائنس مل گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری افسر کسی وزیر کے ذاتی ملازم نہیں کہ اپنی نااہلی اور بدترین کارکردگی کا غصہ ان پر نکالنا غلط ہے۔

جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز کے نزدیک ان کی دی گئیں دھمکیاں حلال ہیں، جعلی راج کماری اسسٹنٹ کمشنر کی دانستہ غلطی وکوتاہی کی نشاندہی کرنا غلط سمجھتی ہیں، عوام کو معلوم ہے کہ کرپٹ خاندان کا مقصد کرپشن بچانا ہے اور ہمارا مقصد عوام مفاد کا تحفظ ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بھر بازار میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو ذلیل کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی طور پر اسونیا صدف کو جاتنا ہوں جو ذمہ دار اور قابل آفیسر ہیں،خاتون آفیسر کا گورننس سسٹم میں کردار انتہائی خوش آئند ہے۔