پاکستانی نژاد ڈاکٹر کیمبرج یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر مقرر

766

کیمبرج: پاکستانی نژاد ڈاکٹر کمال منیر کو کیمبرج یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔

یونی ورسٹی آف کیمبرج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی نژاد ڈاکٹر کمال منیر کو کیمبرج یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کمال منیر 3 سال کیلئے کیمبرج یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر مقرر کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر کمال منیر یکم اکتوبر سے کیمبرج یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ کیمبرج یونیورسٹی میں 5 پرو وائس چانسلرز ہیں جن کا کام یونیورسٹی کے انتظامی امور میں وائس چانسلر کی معاونت کرنا ہے۔

ڈاکٹر کمال منیر اسلامی مالیاتی نظام پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ 20 برس سے کیمبرج یونیورسٹی سے وابستہ ہیں اور فنانشل ٹائمز، دی گارجین، ٹریبیون، ڈان اور ورلڈ بزنس نامی کئی اخبارات اور جرائد میں ان کے کالم شائع ہوتے رہے ہیں۔

وہ کینیڈین یونی ورسٹی مک گل میں سال 1996 سے 2000 تک درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے۔