امریکا میں کیسینو کے اندر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

555

امریکا میں کیسینو کے اندر مسلح شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ امریکی ریاست وسکونسن میں ایک کیسینو میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے کیسینو میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

وسکونسن پولیس کے تفتیشی افسر کے مطابق فائرنگ سے دو افراد ہلاک جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسلح شخص کو مختصر مقابلے کے بعد ہلاک کردیا۔

تفتیشی افسر کے خیال میں مسلح شخص کسی مخصوصی شخص کی ٹارگٹ کلینگ کے لیے کیسینو آیا تھا، مطلوبہ شخص کو نہ پا کر اس نے دیگر لوگوں پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ ٹارگٹ کلر کیسینو کا سابق ملازمین لگتا ہے جو کسی تنازع کے باعث کیسینو آیا۔ ٹارگٹ کلر اور ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ کیسینو کو کلیئر کردیا گیا۔