وزیراعظم پر الزامات بے بنیاد ،بشیر میمن نے مجھ سے بھی تعاون مانگا تھا،حلیم عادل شیخ

88
حیدرآباد: قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پریس کانفرنس کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سابق ڈی جی ایف آئی بشیر میمن نے مجھ سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور سپورٹ کا کہا تھا وہ حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ بشیر میمن جان لیں آسمان کی جانب تھوکا منہ پر ہی گرتا ہے،بشیر میمن نے وزیر اعظم عمران خان پر جھوٹا الزام عائد کررہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے بشیر میمن کی الزام تراشی ایک پلاننگ کا حصہ ہے انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی میرے خلاف انتقامی کاروائی کررہی ہے میرا ذاتی گھرگرایا گیا جیل کے اندر ازیتیں دی گئی انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت نے کرپشن کی انتہا کردی ہے 92کروڑ روپے میں تو کتے مار اورکتوں کو پکڑنے کے لئے کروڑوں روپے کی گاڑیاں خرید کرنے کا فیصلہ کیاہے انہوںنے کہاکہ سندھ میں منشیات کھلے عام فروخت ہورہی ہے ہائی کورٹ کی جانب سے پابندی کے باوجود سندھ کی چھوٹی بڑی دکان اور کیبن پر مین پوری گٹکا مل رہانوجوان نسل کو تباہ کیاجارہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ این اے249کی سیٹ پی پی نے بدمعاشی کے ذریعے حاصل کی جس کی حقیقت جلد سامنے آجائے گی۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر وفاق کی جانب سے سبسڈی سے عوام کو کوئی ریلیف نہ ملنے کے سوال پرحلیم عادل شیخ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور اسکی ذمے داری بھی ضلعی انتظامیہ پر عائد کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کی ذمے داری مقامی انتظامیہ ہے ۔