کندھکوٹ، ریتی سے بھرے ٹریکٹر ٹرالی نے 14 سالہ نوجوان کو کچل دیا

149

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) گزشتہ روز ای سیکشن پولیس تھانے کی حد غریب آباد کشمور روڈ پر ریتی سے بھرے ٹریکٹر ٹرالی نے 14 سالہ نوجوان وقار احمد ولد بشیر احمد شیخ کو کچل دیا، ڈرائیور فرار ہوگیا، وقار احمد شیخ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ وقار احمد کے والد بشیر احمد شیخ کا کہنا ہے پولیس میرے بیٹے کے قاتلوں کو ابھی تک گرفتار نہیں کرسکی ہے اور نہ ہی کیس داخل کررہی ہے۔ شیخ برادری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی کشمور امجد شیخ، ایس ایچ او ای سیکشن الیاس اوڈھو سے گزارش کرتے ہیں کہ جلد وقار احمد شیخ کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کی شکنجے میں لایا جائے۔ دوسری صورت میں انڈس ہائی وے کو بند کر کے احتجاج کریں گے۔