سری لنکا اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں

225
کینڈی: بنگلادیشی بولر تیج السلام سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز وکٹ کے لیے اپیل کرتے ہوئے

کینڈی(جسارت نیوز )سری لنکا اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ٹیسٹ کے آخری روز بنگال ٹائیگرز کو جیت کے لیے 260 رنز اور آئی لینڈرز کو 5 وکٹیں درکار ہیں۔ چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 194رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر کے مہمان ٹیم کو جیت کیلیے437 رنز کا ہدف دیا۔ دیمتھ کرونا رتنے نے نصف سنچری بنائی۔ تیج الاسلام نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بنگلا دیش نے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 177رنز بنا لیے۔ لٹن داس 14 اور مہدی حسن میراز 4 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ اتوار کو پالے کیلی اسٹیڈیم، کینڈی میں ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 194 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کرکے بنگلا دیش کو جیت کیلیے 437رنز کا ہدف دیا۔ کپتان دیمتھ کرونا رتنے نے 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ دہننجایا ڈی سلوا 41 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ تیج الاسلام نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بنگلا دیش نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا لیے اور اسے جیت کے لیے مزید 260 رنز درکار ہیں۔ مشفق الرحیم 40، سیف حسن 34، مومن الحق 32، نجم الحسین شنٹو 26 اور تمیم اقبال 24 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ لٹن داس 14 اور مہدی حسن میراز 4 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ رمیش مینڈس نے تین اور پراوین جائے وکرما نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔