والدین کا طرزِ زندگی اور جنین پر اُس کے طویل مدتی اثرات

451

ورزش ، غذا ، جینیات اور والدین کے طرزِ زندگی سے متعلق ایک نئے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ ماں باپ کا بہترین طرز زندگی ان گنت پہلوؤں سے رحم میں بلنے والے بچے کی صحت کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موٹاپے اور سستی کے شکار والدین کے پیدا ہونے والے بچوں میں غذا کی تحولی (metabolic) کا عمل متاثر ہوتا ہے جبکہ وہ والدین بالخصوص مائیں جو اپنے آپ کو حمل کے دوران سرگرم رکھتی ہیں تو یہ خطرہ ختم ہوجاتا ہے۔

جب ماں حمل کے دوران ورزش کرتی ہے تو وہ اپنے پیدا ہونے والے بچوں کو اُن کے والد کی غیر صحت بخش کھانے کی عادات کے مضر اثرات سے بچانے میں بھی مدد دے سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ بالا تحقیق سے والدین کے طرزِ زندگی کے پیدائش سے پہلے ہی بچوں کی صحت پر طویل مدتی اثرات کے حوالے سے ہماری تفہیم میں اضافہ ہوتا ہے کہ کس طرح حمل کے دوران جسمانی سرگرمی بچوں کی صحت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔