دنیا کا واحد میکڈونلڈ جس کا علامتی نشان سب سے جُدا

695

یہ ایک وسیع و عریض دنیا ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں جاتے ہیں کیونکہ فاسٹ فوڈ کی مشہور فوڈ چین میک ڈونلڈ کے سنہرے علامتی نشان ایم سے آپ کا سامنا کہیں بھی ہوجاتا ہے۔

میکڈونلڈ کا سنہرا ‘ایم’ ایک عالمی علامت بن چکا ہے جو میک سینڈوچز، میک چکلن نگٹس، برگر اور میکڈونلڈ کے لذیذ ناشتے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

لیکن ، جبکہ دنیا کے تمام میکڈونلڈز فاسٹ فوڈ فرنچائز کی نمائندگی کرنے کے لئے سنہرا ایم کا نشان استعمال کرتے ہیں وہیں ایک شاخ ایسی ہے جس کا علامتی نشان دنیا کے تمام میکڈونلڈ کے علامتی نشان سے جدا ہے۔

امریکی ریاست ایریزونا کے ایک قصبے میں میک ڈونلڈ کی ایک برانچ پوری دنیا میں واحد برانچ ہے جس کا ایم سنہرے رنگ کا نہیں بلکہ آسمانی ہے۔

اس برانچ کو 1993 میں کھولا گیا تھا اور اس کے ایم کا رنگ شروع سے ہی آسمانی رکھا گیا تھا لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کیوں؟

دراصل جب میک ڈونلڈ کی مذکورہ بالا شاخ کی منصوبہ بندی شروع ہوئی تو مقامی کونسلرز نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ عالمی سطح پر پہچانا جانے والا سنہری ایم مقامی علاقے کے قدرتی صحرائی مناظر سے میل نہیں کھائے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایسے قوانین بھی وہاں موجود ہیں جس کے تحت کسی بھی مقامی عمارت کا طرزِ تعمیر خطے کے قدرتی مناظر پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔ اِن وجوہات کی بنا پر مقامی کونسلرز نے سنہرے ایم کے بجائے آسمانی ایم کو چنا۔