سعودی عرب سے آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

178

اسلام آباد: 5 مئی سے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ-19 ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا کہنا ہے کہ 5 مئی سے سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ کورونا مثبت آنے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایئر لائن کا کہنا ہے کہ 12 سال کی عمر کے بچوں اور معذور افراد کو کورونا ٹیسٹ کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔12  سال سے کم عمر اور معذور افراد کا اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا۔

پی آئی اے کے مطابق کورونا منفی والے مسافر ہی پاکستان سفر کرسکیں گے۔ کورونا مثبت آنے پر مسافروں کو اپنے خرچہ پر قرنطینہ کرنا ہوگا۔