لسبیلہ ،مضر صحت اشیا فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

207

 

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) حب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سر فراز مغل اور اسسٹنٹ کمشنر حب محمد احمد ظہیر کا حب شہر کا دورہ مختلف دکانوں پر مضر صحت اشیاء اور صفائی و ستھرائی کی ابتر صورتحال پر دکاندار حضرات کے خلاف کارروائی۔ محکمہ فوڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا اسسٹنٹ کمشنر حب محمد احمد ظہیر کے ساتھ دودھ فروشوں اور بیکریوں کی چیکنگ کی گئی دودھ کے سیمپل لے کر موقعہ پر ٹیسٹ کیا گیا کیمیکل اور یوریا مکس دودھ کو ضبط کر کے تلف کردیا دودھ فروشوں کی تین دکانوں کو ملاوٹ کرنے پر سیل کردیا گیا جبکہ زائد المیعاد اشیاء کی برآمدگی پر ایک کولڈرنک شاپ سیل کیا گیا صفائی اور ستھرائی ابتر صورتحال پر بیکری پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ بعد ازاں ٹیم نے جام کالونی میں واقعہ ڈیری فارم کو چیک کیا صفائی اور ستھرائی نہ ہونے پر وارننگ دی اے ڈی فوڈ اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ کرنے والے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے سے کسی رعایت کے مسحق نہیں ہیں گرانفروشی کے مرتکب متعدد دوکانداروں پر جرمانہ عائد کیے گئے کاروائی میں اسسٹنٹ کمشنر حب کے آفس اسٹاف جس میں شیر محمد بلوچ اور اسسٹنٹ مرتضٰی شیخ بھی موجود تھے۔