ہرارے ٹیسٹ: دوسرے روز کے اختتام تک پاکستان نے 364 رنز بنالیے

452

ہرارے: دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کے اختتام تک پاکستان نے 6 وکٹ کے نقصان پر 364 رنز بنالیے، اور اسے 198 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے زمبابوے کیخلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر 374 رنز بنالیے اور اسے 198 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ فواد عالم 108 اور حسن علی 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ عمران بٹ 91 اور عابدعلی 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 45 اور اظہرعلی نے 36 رنز بنائے، کپتان بابراعظم اور فہیم اشرف صفر پر آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم کی ٹیسٹ کیریئر کی یہ چوتھی سنچری ہے۔

زمبابوے کے ڈونلڈ ٹریپانون نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ زمبابوے کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔