کرونا وائرس: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای میں کرانے پر غور شروع کردیا

401

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں کرانے کے پلان پر غور شروع کردیا ہے۔

بی سی سی آئی کے جنرل منیجر گیم ڈویلپمنٹ دھیرج ملہوترا کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، حال ہی میں ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹرز میں شامل ہوا ہوں، ہم سب کی ترجیح یہی ہے کہ میچز کی بھارت میں میزبانی کریں۔دھیرج ملہوترا نے کہا کہ آئی سی سی کیساتھ بات چیت میں ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیساتھ بدترین صورتحال سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

ایک سوال پر ملہوترا نے کہا کہ اگر کورونا کیسز کے باعث ورلڈ کپ کو بھارت سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو مقابلوں کا یو ای اے میں انعقاد ہوگا۔ یاد رہے کہ بھارت میں ایک مرتبہ پھر یومیہ کورونا وائرس کے کیسز میں غیرمعمولی اضافے کے بعد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

بھارتی حکام کے مطابق ملک میں مزید 3 لاکھ 79 ہزار 257 کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک دن میں اب تک رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ نئے کیسز کے بعد بھارت میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ ہوگئی۔ کورونا کیسز کی تعداد کے نتاظر میں امریکا کے بعد بھارت کا شمار ہوتا ہے۔