بھارت کورونا وبا کیسے کنٹرول کرے؟ امریکی ماہر ڈاکٹر نے بتادیا

345

بھارت میں کورونا وبا مکمل طور پر بےقابو ہوچکی ہے۔ امریکا کے ماہر ڈاکٹر نے بھارتی حکام کو وبا کنٹرول کرنے کے لیے چند مشورے بتا دیے۔

امریکی ادارے انفیکشیئز ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاوچی کی بھارتی اخبار سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں تین مراحل پر کام کرنے کی ضرورت ہے جس سے کورونا وائرس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر انتھونی فاوچی نے کہا کہ بھارت میں کورونا ویکسین، آکسیجن، طبی سہولیات کی فراہمی اور ایمرجنسی گروپ بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت چین کی طرز پر جنگی بنیادوں پر اسپتالوں کے ایمرجنسی یونٹس بنائے۔ بھارت کو عالمی طبی تنظیموں اور دیگر ممالک سے مشورہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر انتھونی فاوچی نے مزید کہا کہ بھارت میں چند ہفتوں کا فوری سخت لاک ڈاون کورونا پھیلاؤ روک سکتا ہے۔ بھارت کچھ فوری اور کچھ طویل وقفے کے منصوبوں پر عمل کرے۔