“وزیراعظم اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں”

498

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک بیان میںاسد عمر نے کہا کہ عمران خان سیاست دان نہیں لیڈر ہیں۔ وہ اقتدار کے لیے سیاست میں آئے ہی نہیں، اقتدار صرف عوام کی خدمت کا ذریعہ ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں دس بارہ لوگوں کا گروپ بن گیا تو خبریں چل رہی تھیں کہ اب حکومت گئی۔ عمران خان نےان سےکہا کہ میں نےآپ کی ساری بات سن لی، بلیک میلنگ نہیں چلےگی۔

اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کہہ سکتے ہیں کہ میں واپس عوام کے پاس جاؤں گا، مجھے کام کرنے نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں۔ عمران خان وزارت عظمیٰ کو مختصر کر سکتے ہیں۔ عمران خان اقتدارسےچمٹنے والے نہیں۔