کورونا کی تیسری لہر، خیبر پختونخوا میں نئی پابندیوں کا اعلان

384

پشاور: کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث محکمہ داخلہ نے خیبر پختونخوا میں نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق رمضان کے آخری ایام اور عید پر خیبرپختونخوا میں تمام کاروباری سرگرمیاں، مارکیٹیں اور بازار 8 سے 16مئی تک بند رہیں گے۔

صوبے میں میڈیکل اسٹورز، تندور، کریانہ اسٹورز، دودھ دہی، گوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی، ٹائر پنکچر، بیکری، سبزی، فروٹ، پٹرول پمپس کھلے رہیں گے جب کہ چاند رات کو بازار مکمل طور پر بند ہوں گے۔

یوٹیلیٹی سروسز بحال رہیں گی، ہوٹل اور ریسٹورنٹ پر ٹیک اووے کی اجازت ہوگی، سیاحتی مقامات سوات کالام، گلیات، ناران، کاغان 8 سے 16 مئی تک بند ہوں گے۔

صوبہ بھر میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بھی 8 سے 16 مئی تک بند رہے گی۔