جیکب آباد، پسندکی شادی پر جاری تنازع پھر بھڑک اٹھا، نوجوان قتل

148

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں پسندکی شادی پر جاری تنازع پھر بھڑک اٹھا، نوجوان قتل۔ جیکب آباد کے مولا داد تھانے کی حدود جاگیر میں کھوسہ اور جکھرانی برادری میں پسند کی شادی پر جاری تنازع ایک بار پھر بھڑک اٹھا، گزشتہ روز موٹر سائیکل پر گھر جانے والے نوجوان شہمیر جکھرانی کو روک کر مسلح افراد نے پہچاننے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ اطلا ع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال پہنچایا، پولیس کے مطابق جکھرانی اور کھوسہ برادری میں پسند کی شادی پر تنازع جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک تین افراد قتل ہوچکے ہیں جکھرانی برادری کے نوجوان کو بھی اس بنا پر قتل کیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا۔