کرغیزستان اور تاجکستان کی سرحد پر جھڑپیں ، 31ہلاک

255
کرغیز تاجک سرحد: دونوں ممالک کی افواج ایک دوسرے پر گولہ باری کررہے ہیں

بشکیک (انٹرنیشنل ڈیسک) کرغیزستان اور تاجکستان کے درمیان آبی ذرائع پر سرحدی تنازع پر ہونے والی جھڑپوں میں کم ا31 افراد ہلاک اور 165 زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق کرغیزستانی حکومت کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران تقریباً ساڑھے 11 ہزار شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ان دونوں سابق سویت ریاستوں میں پانی کے ذرائع پر تنازع ہے۔دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان تازہ جھڑپیں پانی کی تقسیم کے مقام پر شہریوں میں تنازع کے بعد شروع ہوئیں۔ یاد رہے کہ 1991ء میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سے کرغیزستان اور تاجکستان میں کئی بار جھڑپیں ہو چکی ہیں۔