شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 50وکٹیں مکمل کرلیں

155

ہرارے(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔ انہوں نے یہ اعزاز زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے نہ صرف ٹیسٹ کرکٹ میں 50 ٹیسٹ وکٹں مکمل کرلیں بلکہ انہوں نے وسیم اکرم کے برابر16 ٹیسٹ میں 50شکارمکمل کر لیے۔21 سالہ شاہن شاہ آفریدی نے زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ٹینڈائی چسورو کو آئوٹ کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔ وکٹوں کی ففٹی مکمل ہونے کے وقت شاہین شاہ آفریدی کی طرح وسیم اکرم کی عمر بھی 21سال تھی۔یاد رہے کہ تیز ترین 50وکٹوں کا پاکستانی ریکارڈ یاسر شاہ کے نام ہے،لیگ اسپنر نے صرف 9ویں ٹیسٹ میں یہ ہدف عبور کرلیا تھا۔ عالمی ریکارڈ ہولڈر آسٹریلوی بولر چارلس ٹرنرکے پاس ہے جنہوں نے صرف 6ٹیسٹ میں ہی 50وکٹیں مکمل کرلی تھیں۔