واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کرلی

437

مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بیٹا ورژن متعارف کروادیا ہے اور ساتھ ہی واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ کے نئے ورژن 2.21.9.3. کی اپ ڈیٹ گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے جمع کروادی گئی ہے۔

تاہم واٹس ایپ صارفین کو اس اپ ڈیٹ سے متعلق نئی معلومات کو جان کر خوشی ہوگی کیوں کہ اس ا پ ڈیٹ کے ذریعے جلد ہی واٹس ایپ  سیلف ڈسٹرکٹیو میسج فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔

اس فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین کے پاس یہ آپشن موجود ہوگا کہ وہ ’Self Destructive Message‘ کے اس فیچر کو اِن ایبل کرکے کسی کو بھی تصاویر، ویڈیوز یا جِف بھیجیں گے تو وہ بھیجے جانے والے شخص کے دیکھنے کے بعد ’چیٹ ونڈو‘ سے فوراً خود ہی غائب ہوجائے گی۔

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اس فیچرپر کام کررہا ہے اور جلد اس فیچر کو متعارف کرادیا جائے گا۔