وزیراعظم نے گورنر بلوچستان سے استعفی طلب کرلیا

410

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور نئے گورنر بلوچستان کے ناموں پر مشاورت بھی شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان سے مستعفی ہونے کا کہا ہے، وزیراعظم نے اپنے خط میں کہا کہ بلوچستان میں نیا گورنر تعینات کرنا چاہتا ہوں، آپ سے درخواست ہے کہ مستعفی ہو جائیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر بلوچستان کے لئے تحریک انصاف کے ظہور آغا، فیض کاکڑ، سعیدمندو خیل اور نصیب اللہ بازئی کے ناموں پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔نئے گورنر بلوچستان کون ہوگا؟ اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کرینگے۔