مصر اب بھی اطالوی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار، انسانی حقوق تنظیم کا احتجاج

384

گزشتہ سال انسانی حقوق تناظیم کے شدید احتجاج کے باوجود مصر اب تک اطالوی اسلحہ ساز کمپنیوں کا سب سے بڑا خریدار چلا آرہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی نیٹ ورک برائے امن و تخفیف اسلحہ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال مصر کو بحیثیت اطالوی ہتھیاروں کے سب سے بڑے خریدار کے طور پر بے نقاب کرنے کے باوجود اس سال بھی اطالوی ہتھیاروں کا اصل خریدار مصر ہے۔

اطالوی نیٹ ورک نے کہا کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور عدم تعاون کے باوجود آمرانہ [عبد الفتاح] السیسی حکومت کی اطالوی اسلحے کی تجارت پھل پھول رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2020 کے دوران فوجی سازوسامان کی برآمد کے لئے مصری حکومت کی تخمینہ شدہ رقم 3،927 ملین ڈالر تک پہنچ گئی تھی جو کہ 2019 کی رقم کے مقابلے میں 25٪ ہے۔