امریکی پولیس نیٹ ورک پر سائبر حملہ، ہیکر کا بھاری رقوم کا مطالبہ

412

واشنگٹن ڈی سی کے میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ اس کے کمپیوٹر نیٹ ورک کو خاص مقصد کیلئے سائبر حملے کا ہدف بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مبینہ طور پر بابوک نامی تاوان لینے والا ایک گروہ پولیس والوں کو دھمکی دے رہا ہے کہ اگر انہوں نے مطلوبہ رقم تین دن کے اندر اندر نہ ادا کی تو پولیس کے خفیہ ادارے کے بارے میں حساس ڈیٹا عوامی سطح پر جاری کردیا جائے گا۔

امریکی میڈیا نے واشنگٹن ڈی سی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ ایف بی آئی وسیع پیمانے پر اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کے محکمہ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ہمارے سرور پر غیر متعلقہ رسائی سے آگاہ ہیں اور اسے ختم کرنے کیلئے تمام طریقوں کو اپنایا جارہا ہے۔