کراچی میں کورونا کی برطانوی، جنوبی افریقی، برازیلین قسم کا انکشاف

226

کراچی میں کورونا وائرس کی برطانوی، جنوبی افریقی اور برازیلین قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوگیا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں 13 کوویڈ سیمپلز کی اسٹڈی کت دوران کورونا سیمپلز میں 10 برطانوی، 2 جنوبی افریقا، ایک برازیلین قسم پائی گئی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ برطانوی قسم کا وائرس تیزی سے پھیلنے والا ہے جب کہ جنوبی افریقا اور برازیلین قسم کے وائرس سے اموات کی شرح زیادہ ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ان دونوں اقسام پر ویکسین کا اثر بھی نہیں ہوتا، بھارت کی طرح پھیلاؤ ہوا تو ہم مشکل میں آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور اسپتالوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔