الرجک خارش کی اقسام اور اُن کے محرکات

1057

الرجی کا رد عمل اس وقت پایا جاتا ہے جب آپ کا جسم کسی بےضرر چیز کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔ جیسے کچھ کھانے پینے کی اشیاء، جرگ یا پالتو جانوروں کا لمس وغیرہ۔

امریکی اکیڈمی برائے الرجی ، دمہ اور امیونولوجی (AAAAI) کے مطابق قوتِ مدافعت کا یہ شدید ردِعمل آپ کو اُس مادے سے محفوظ رکھنے کی کوشش میں پیدا ہوتا ہے جو حقیقت میں بےضرر ہے الرجک ردعمل صرف جلد کو متاثر نہیں کرتے وہ ناک ، گلے ، پھیپھڑوں ، کانوں ، ہڈیوں اور پیٹ کی پرت کو بھی متاثر کرسکتے ہیں۔

جِلد کو متاثر کرنے والی الرجی انتہائی پریشان کن ہوتی ہے اور انہیں نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ ذیل میں الرجک خارش کی تین عام اقسام ہیں:۔

1) ایکزیما

ایکزیما جو بچوں میں بڑوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ عام ہے، AAAAI کے مطابق یہ 20٪ تک کے بچوں کو متاثر کرتا ہے لیکن صرف 1 سے 3٪ بالغ بھی اس قسم کی الرجک خارش اور بخار میں مبتلا ہیں۔ اس کی عام علامات میں:

  • کھجلی
  • حساس جلد
  • خشک جلد
  • سوجن والی جلد
  • رنگین جلد
  • جلد کا کھردرا پن

2) جِلدی خارش

یہ خارش الرجک مادوں کے ساتھ رابطے میں آنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ڈاکٹر پورکل کا کہنا ہے کہ متعدد محرکات الرجک جِلدی خارش کا سبب بن سکتے ہیں جن میں شیمپو ، میک اپ مصنوعات ، اور مخصوص زیورات شامل ہیں۔

3) اور ہائیوز

ڈاکٹر پورکل کا کہنا ہے کہ بلیوں اور کتوں جیسے ماحولیاتی الرجک مادے ہائیوز خارش کا سبب بن سکتے ہیں ، جو ہلکی کھجلی پیدا کرتے ہیں۔ یہ خارش عارضی ہوتی ہے اور جانور سے نمائش ختم ہونے کے بعد ختم ہوجاتی ہے۔