لکی سیمنٹ کا 22.15ارب روپے کے مجموعی منافع کا اعلان

363

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لکی سیمنٹ نے 31مارچ2021کو ختم ہونے والے 9ماہ میں بعد ازٹیکس 22.15ارب روپے کے مجموعی منافع کا اعلان کیا ہے جس میں سے3.93ارب روپے کا تعلق اقلیتی حصص داران (نان کنٹرولنگ انٹرسٹ)سے ہے۔ کمپنی کی فی حصص آمدنی پچھلے سال کی اسی مدت کے14.38روپے کے مقابلے میں 56.36 روپے فی شیئررہی۔مجموعی طور پرکمپنی کاٹرن اوور 202.46ارب روپے رہاجو پچھلے سال کی اسی مدت کے123.99ارب روپے کے مقابلے میں 63فیصد زیادہ ہے۔