آرامکو کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

329

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے انٹرویو کے بعد قومی آئل کمپنی آرامکو کے شیئرز کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے سعودی آئل کمپنی آرامکو کے کچھ شیئرز کی فروخت بارے بیان کے بعد کمپنی کے حصص کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔