یوتھ ہاکی کلب کے عبدالوہاب نے ٹورنامنٹ کی پہلی ڈبل ہیٹ ٹرک کرلی

206
کراچی‘ کے ایچ اے انٹر کلب ٹیلنٹ ہنٹ 5 اے سائیڈ رمضان ہاکی لیگ میں کھیلے گئے میچ کا ایک منظر

کراچی( سید وزیرعلی قادری ) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کے ایچ اے انٹر کلب ٹیلنٹ ہنٹ 5 اے سائیڈ رمضان ہاکی لیگ کے پہلے کوارٹر کے فائنل میں پاک ونڈرز ہاکی کلب نے مقررہ وقت میں 5-5 گول سے ڈرا کھیلنے کے بعد وائی ایم سی اے ہاکی کلب کو پنالٹی شوٹ میں 0-2 سے شکست دے دی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں یوتھ ہاکی کلب جونیئر نے الفیصل ہاکی کلب کو11-4 سے زیر کیا۔ عبدالوہاب نے ڈبل ہیٹ ٹرک اسکور کی۔تیسرے میچ میں بلدیہ ہاکی کلب نے 6-6 سے برابر میچ کئلنے کے بعد پنالٹی شوٹ پر ٹائیگر ہاکی کلب کو 0-2 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔آخری میچ میں ربانی ہاکی کلب نے الصغیر ہاکی کلب کو 4-5 سے شکست دی۔بلال ارشد ( پاک ونڈرر ہاکی کلب) ، دانیال علی (ٹائیگر ہاکی کلب) ، فخر نصیر (بلدیہ ہاکی کلب نے اپنی ٹیموں کے لئے ہیٹ ٹرک اسکور کر کے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔