جرمنی کے اسپتال میں پُرتشدد واقعہ‘ 4 افراد ہلاک

170
جرمنی: اسپتال سے برآمد ہونے والی لاشیں سرد خانے منتقل کی جارہی ہیں

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے شہر پوٹس ڈیم کے ایک کلینک میں 4افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاکتیں تشدد کی وجہ سے ہوئیں۔ حملہ آور اسی کلینک کے عملے کا ایک ایک رکن ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صوبائی پولیس نے واقعے کی تفتیش اپنے ماہرین کی ایک خصوصی ٹیم کے حوالے کر دی گئی،تاہم واقعے کے پس پردہ حقائق سامنے نہیں آسکے۔ حملہ آور نے جس اسپتال کا انتخاب کیا وہ جسمانی معذوروں کا مرکز ہے۔پویس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک شخص زخمی حالت میں ملا،جس سے دوران علاج اسپتال ہی میں تفتیش کی جارہی ہے۔