جنیوا میں قبرص سے متعلق مذاکرات بے نتیجہ ختم

230
جنیوا: علاقائی اور عالمی نمایندے قبرص کے معاملے پر مذاکرات کررہے ہیں

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی بحیرۂ روم کے منقسم جزیرے قبرص سے متعلق جنیوا میں ہونے والی کانفرنس بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جمعرات کے روز کانفرنس کے اختتام پر ترکی نواز شمالی قبرص کے صدر ارسین تاتار نے تُرک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جزیرے کے دونوں حصوں کی مساوی حیثیت کو تسلیم نہ کرنے والی شروط کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کوئی معنی نہیں رکھتے۔ یاد رہے کہ قبرص سے متعلق اقوام متحدہ کی سربراہی میں غیر سرکاری ایک جمع پانچ کانفرنس منگل کے روز شروع ہوئی تھی، جس میں ترکی، یونان اور برطانیہ بھی شریک تھے۔