‘محمد بن سلمان کی سعودیہ پر طویل مدتی حکومت کے امکانات ہیں’

475

امریکی وزیر خارجہ اتھونی بلنکن نے کہا کہ محمد بن سلمان اپنے ملک کی طویل عرصے تک رہنمائی کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ اتھونی بلنکن نے سی این این کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ امریکا کے تعلقات کا دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ محمد بن سلمان کی سعودی عرب پر طویل مدتی حکومت کے امکانات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ہمیں دنیا بھر کے ان رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہم ان کے کسی فعل پر اعتراض یا تنقید کرسکتے ہیں لیکن ہمیں اپنے مفادات اور اقدار کو آگے بڑھانے کے لیے اُن سے تعلقات خوشگوار رکھنے کی ضرورت ہے۔

اینتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ہمیں سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے جو بہت سے معاملات میں ہمارا شراکت دار ہے اور ایک کام جو ہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ یمن کی جنگ بندی ہے۔