آرمی چیف سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

129

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات کوریا کے سفیر نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو  پاکستان میں کوریا کے سفیر سو سنگپیو نے آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ اور دفاعی تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ  دوطرفہ تعلقات  میں اضافے کا خواہشمند ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران  خطے میں امن و سلامتی کے لئے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، کوریا کے سفیر نے  خطے کے امن  کے لئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ، کورین سفیر نے افغان امن عمل  میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔