محمد بن سلمان کی حوثیوں کو ایک اور پیشکش

243

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اگر حوثی سعودی عرب پر حملہ بند کرنے کا عہد کرتے ہیں تو ریاض یمن میں حوثیوں کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق محمد بن سلمان نے نجی نیوز چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا ، “سعودی عرب حوثی حملوں کی بندش کے بدلے میں ایک پیش کش کرتا ہے جس میں معاشی مدد بھی شامل ہے۔

حوثی رہنما عبد الملک الحوثی کے ایران سے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بن سلمان نے کہا: “اس میں کوئی شک نہیں کہ ایرانی حکومت کے ساتھ ان کے مضبوط تعلقات ہیں لیکن الحوثی یمنی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آخر کار وہ اپنے وطن اور عربیت کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی خواہش رکھتا ہے اور اگر تہران خطے میں اپنے کچھ عزائم سے پیچھے ہٹنے پر راضی ہوجاتا ہے تو سعودی عرب اس سمت میں ایک قدم آگے بڑھادے گا۔

ولی عہد شہزادے نے اپنے پچھلے بیانات کو بھی واپس لے لیا جس میں انہوں نے مختصر وقت میں ہی ہوثیوں کو ختم کرنے کی دھمکی دی تھی۔