سعودی عرب میں کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

548

ریاض: سعودی محکمہ صحت نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ صحت جدہ کے عملے کے کئی اہلکاروں نے بغیر کسی معقول جواز کے کورونا ویکسین کی خوراکیں لینے سے منع کردیا تھا جس پر محکمے نے ایکشن لیا۔

محکمہ صحت جدہ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ بات نوٹ کی گئی تھی کہ اہلکار کوروناویکسین لینے سے گریز کررہے ہیں، تحقیقات سے پتا چلا کہ وہ جان بوجھ کر ویکسین لگوانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے اہلکاروں کا فرض ہے کہ وہ اپنی اخلاقیات کی پابندی کریں۔