سندھ میں انٹرسٹی ٹراسپورٹ پر پابندی سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری

587

سندھ میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی کے حوالے سے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  اسلام آباد، گلگت سمیت دیگرصوبوں کیلئے مسافر بسوں کاآپریشن کل تک جاری رہے گا۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کی بین الصوبائی اورصوبے کے اندرسفر کی حوصلہ شکنی کی جائے، 30 اپریل کے بعد دیگرصوبوں سے مسافربسوں کوسندھ میں داخلے سے روکا جائے۔

داخلہ محکمہ داخلہ سندھ نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو بھی خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں یوکے ویرینٹ کےساتھ’’بی 1135‘‘ویرینٹ بھی سامنے آگیا،18 میں یوکے ویرینٹ،2 میں بی 1135 ویرینٹ کی تصدیق ہوئی۔

وزیر صحت نے کہا کہ وفاق نے درخواست کے باوجود برطانیہ سے آنے والوں کو قرنطینہ نہیں کیا۔