ہرارے ٹیسٹ میں زمبابوے کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

300

ہرارے: پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، ٹیسٹ ٹیم کا مڈل آرڈر کافی مضبوط ہے، ساجد خان ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے۔

قومی ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابراعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی اور نعمان علی شامل ہیں۔