قرآن زندگیوں میں انقلاب برپا کرنیوالی کتاب ہے‘ حسین محنتی

212
کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کورنگی میں دعوت افطار سے خطاب کررہے ہیں

کراچی (نمائندہ جسارت)روزہ قرب الٰہی کا ذریعہ ہے‘ روزہ اللہ کے لیے ہے اور اللہ ہی اس کا بہتر اجر دینے والا ہے۔یہ بات جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کورنگی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سابق یوسی ناظم محمد قاسم خان۔ نائب ناظم علاقہ عبدالوحید خان۔ناظم حلقہ اقصی ریحان رضا اور عثمان جت بلوچ بھی موجود تھے۔محمد حسین محنتی نے کہا کہ رمضان قران کا مہینہ ہے اور رمضان کے روزے انسان میں تقویٰپیدا کرتا ہے اور تقویٰ اللہ کو بہت پسند ہے۔رمضان کے مہینے میں قران کا نزول ہوااور قران علم وحکمت کی کتاب ہے یہ کتاب لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کرتی ہے۔رمضان میں قران سے تعلق کو مضبوط بنایا جائے اور رمضان کی ساعتوں برکتوں اور رحمتوں سی زیادہ سی زیادہ مستفید ہوا جائے اور رمضان میں اپنے رب سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر اپنے گناہوں کی بخشش کرائی جائے۔رمضان میں اللہ ایک نیکی کا اجر ستر گنا بڑھا کر دیتا ہوا اور نیکیوں کی سیل لگا دیتا ہے۔اس رمضان کو اپنی زندگی کا آخری رمضان سمجھ کر اس سے فیض حاصل کیا جائے۔