وفاقی حکومت کھیلوں میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

374

اسلام آباد (جسارت نیوز )وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں کھیلوں میں انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں گی تاکہ کھیلوں کو گراس روٹ سطح سے بلند کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں بچھائی گئی مصنوعی ہاکی ٹرف کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری محسن مشتاق ، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل(ر)محمد آصف زمان ، ڈائریکٹر ( میڈیا) محمد اسلام شاہد کے علاوہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خزانچی محمد اخلاق عثمانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے آسٹروٹرف بچھانے پرتمام ا سٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں کھیلوں کے تمام کورٹس اور میدانوں کو اپ گریڈ اور بہتر بنایا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی)کو ملک میں جاری کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے باعث تمام کھیلوں کی سرگرمیوں کو بند کرنا پڑا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس موقع پرایک میچ منعقد کروانے کا منصوبہ بھی بنایا تھا جس کو ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے منسوخ کرنا پڑا اورلیکن ملک میں جاری کرونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے ہم نے ٹیموں کو کھیلنے کے لئے بھی نہیں بلایا۔پ