پاکستان بیس بال ٹیم ایشین گیمز میں حصہ لے گی، فخر علی شاہ

183
۔2018میں پہلی مرتبہ ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی ٹیم کا فائل فوٹو

لاہور/کوٹری(شاہد شیخ )پاکستان بیس بال ٹیم نے انیسویں ایشین گیمز 2022کے لیے کوالیفائی کرلیاہے۔ ایشین گیمز چین کے شہر ہینگزو میں 18 سے 22ستمبر 2022 تک شیڈول ہیں۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کے مطابق تائیوان میں ہونے والی بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان بیس بال ٹیم اگلے سال چین میں کھیلی جانے والی ایشین گیمز میں حصہ لے گی۔ ایشین گیمز کے بیس بال ایونٹ میں پاکستان سمیت بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں جاپان(ورلڈ نمبر1)، کوریا (ورلڈ نمبر3)، تائیوان(ورلڈ نمبر4)، چین، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، فلپائن، سنگا پور، منگولیا اور لاس کی ٹیمیں شامل ہیں۔سید فخرعلی شاہ نے کہا کہ پاکستان کا ایشین گیمز میں حصہ لینا خوش آئند بات ہے۔ پاکستان بیس بال ٹیم نے عمدہ کارکردگی کی بدولت مسلسل چوتھی بار ایشین گیمز کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔