پاکستان اور زمبابوے 8 سال بعد آج ٹیسٹ میچ کھیلیں گے

253

ہرارے (جسارت نیوز)پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ 1993 سے 2013تک دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 17 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان نے 10 اور زمبابوے نے 3 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 4 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔ تقریبا آٹھ سال بعد دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز ہو رہی ہے۔ پاکستان نے آخری بار ستمبر 2013 میں مصباح الحق کی قیادت میں زمبابوے کا دورہ کیا تھا اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ زمبابوے نے پہلے میچ میں 24 رنز سے فتح حاصل کی جبکہ دوسرا ٹیسٹ پاکستان نے 221 رنز سے جیتا۔ پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعرات سے ہرارے سپورٹس کلب میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ٹی -20 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج جمعرات سے 3 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دورہ میں شامل تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے ۔ میزبان ٹیم سین ولیمز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دوسری طرف قومی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کیخلاف ہوم سیریز میں فتح کا تسلسل زمبابوے کیخلاف بھی برقرار رگھیں گے۔کھلاڑی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوچکے ہیں اور جیت کے لیے پرعزم ہیں ، ٹیم میں تبدیلیوں کافیصلہ پچ دیکھتے ہوئے کرینگے۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ پیس بیٹری میںشاہین شاہ اور حسن علی موجود ہیں کمبی نیشن بہتر ہے ۔پ