بھارت میں 6.4 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں بری طرح متاثر

272
آسام: طاقت ور زلزلے کے باعث مکان، دیواریں اور سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کے بعد 6.4 شدت کے زلزلے نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریاست آسام میں 6.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی زمین میں گہرائی 17 کلومیٹر اور اس کا مرکز تیز پور کا مغربی علاقہ تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ریاست کے شمالی علاقوں میں بہت دیر تک جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔