لیبیا کے قریب سیکڑوں تارکین وطن کو بحیرۂ روم میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا

103
لیبیا: بچائے گئے تارکین وطن کو ساحل پر پہنچایا جارہا ہے

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) انسانی حقوق کی تنظیم کے جہاز نے لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں 236تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا۔اوشن وائکنگ نامی ادارے کے مطابق یہ مہاجرین لیبیا کے مغربی ساحل سے تقریباً 50کلومیٹر کے فاصلے پر کھچا کھچ بھری ہوئی 2کشتیوں میں سوار یورپ کی طرف محو سفر میں تھے کہ ان کی کشتیاں سمندری طوفان میں گھر گئیں۔ امدادی تنظیم ایس او ایس میڈی ٹیرانے کے مطابق بچائے کیے گئے تارکین وطن میں 114بچے بھی شامل ہیں، جو اکیلے ہی سفر کر رہے تھے۔ بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق رواں سال یورپ پہنچنے کی کوشش میں 453تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔