آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ

374

روالپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع  لائیڈ آسٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان ( آئی ایس پی آر)  کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر گفتگو  کی اور علاقائی استحکام پر بھی  بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔