چین میں چاقو بردار شخص کا اسکول پر حملہ، 16 بچے زخمی

322

بیجنگ: چین میں ایک چاقو بردار شخص نے اسکول میں داخل ہوکر بچوں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 16 بچے زخمی ہوگئے، جبکہ دو اساتذہ بھی زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے خود مختار علاقے گوانگشی کے ایک کنڈر گارٹن اسکول میں چاقو بردار شخص نے داخل ہوکر بچوں پر پہ در پہ وار کیئے۔ حملہ آور نے بچوں کو بچانے کے لیے آنے والے اساتذہ پر بھی حملہ کردیا۔ حملے میں دو اساتذہ اور 16 بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس نے چاقو بردار 24 سالہ مقامی نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم اب تک حملے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔