فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر

302

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات بنانے کی منظوری بھی دےدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے خصوصی بیان جاری کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کی جانب سے ٹوئٹر پر فرخ حبیب کو وزیرمملکت اطلاعات کی تقرری پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنےعہدےکاحلف کل اٹھائیں گے۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے فرخ حبیب کو وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کردیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات بنانے کیلئے گرین سگنل دے دیا، تعیناتی کا نوٹی فکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے چند ہفتے قبل وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کی تھی، جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور عمرایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا تھا اور اس کے بدلے حماد اظہر کو وزارت توانائی اور عمرایوب کو وزیراقتصادی امور مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار اور فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔