ڈینیل گیبز، الزائمر کے مرض میں مبتلا نیورولوجسٹ کی مختصراً کہانی

313

زیادہ تر لوگوں کے لئے الزائمر کی تشخیص تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے لیکن ڈاکٹر ڈینیئل گیبز زیادہ تر لوگ میں سے نہیں ہیں، وہ ایک نیورولوجسٹ ہیں جن کو نہ صرف اس حالت کے بارے میں فہم ہے ، بلکہ خود بھی الزائمر کا شکار ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ اس بیماری سے اگر مایوسی ہے تو وہیں ایک خوشگوار حیرت بھی ہے اور خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

گیبز میں 10 سال قبل الزائمر کی تشخیص ہوئی تھی اس سے پہلے کہ کوئی مزید علامات پیدا ہوتیں (گیبز نے اپنا جینیاتی سراغ لگانے کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جس میں الزائمر کا موروثی ثابت ہوا۔ اور یوں قبل از وقت الزائمر کی تشخیص نے حالات بگڑنے سے پہلے فوری طور پر اس بیماری سے نمٹنے کا موقع فراہم کردیا۔

گیبز نے بتایا کہ بظاہر میں الزائمر کا مریض ہوں لیکن حقیقت میں ، میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے جو چاہا وہ پالیا۔ اگر قبل از وقت تشخیص نہیں کرتا تو آج میں یہاں نہیں ہوتا۔