سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی امیر قطر شیخ تمیم کو دورے کی دعوت

119
دوحہ: امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان دعوت نامہ پیش کررہے ہیں

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو دورے کی دعوت دے دی ۔ دوحہ میں امیر قطر کے دفتر کی طرف جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ دعوت دونوں ممالک کے مابین گزشتہ چند برس کے دوران انتہائی کشیدہ تعلقات کے بعد بہتر ی کا اشارہ ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کی اتحادی خلیجی عرب ریاستوں نے جون 2017ء میں قطر پر انتہا پسند وں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے دوحہ کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کر کے قطر کی زمینی، فضائی اور سمندری ناکابندی کر دی تھی۔