فلپائن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ پائلٹ ہلاک‘ 3 افراد زخمی

586
منیلا: فلپائن میں ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے بعد ملبہ بکھرا پڑا ہے

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں ائر فورس کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوکر گر گیا ، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور 3افراد زخمی ہوگئے۔ فوجی ترجمان کرنل مینارڈ ماریانو نے بتایا کہ ایم ڈی 520 ایم جی ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے پرواز پر تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ ماریانو نے بتایا کہ صوبہ سیبو میں میکٹن جزیرے کے قریب واقع ائر فورس کے ایک اڈے سے پی اے ایف 15 ویں اسٹرائک ونگ کے ہیلی کاپٹر نے اڑان بھر تھی،تاہم کچھ ہی دیر بعد اس کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔