برطانیہ: نوجوان کا پستول اور چاقو سے حملہ‘ 2 افراد زخمی

55
برطانیہ: حملے کی اطلاع ملنے پر پولیس کمانڈوز نے جائے وقوع کو گھیر رکھا ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی کاؤنٹی مغربی سسیکس کے کالج میں 18سالہ مسلح حملہ آور نے فائرنگ اور چاقو سے حملہ کرکے 2ملازمین کو زخمی کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد بھگڈر مچ گئی۔ اس دوران کالج کے ایک استاد نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو آگے بڑھنے سے روک دیااور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے حملہ آور سے تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب گھروں پر لگے چاک کے نشانات نے برطانوی شہریوں کو خوفزدہ کردیا۔ ایسے نشانات عموماً چور گھر لوٹنے کے لیے لگاتے ہیں۔