بریگزٹ تجارتی معاہدے کی توثیق کے لیے یورپی پارلیمان میں رائے شماری

118
برسلز: یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن بریگزٹ سے متعلق اجلاس سے خطاب کررہی ہیں

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والے بریگزٹ تجارتی معاہدے کی توثیق کے لیے یورپی پارلیمان میں رائے شماری ہوگئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے نتائج سامنے نہیں آئے ،تاہم امید ہے کہ یورپی پارلیمان اس معاہدے کی 705صفحات پر مشتمل دستاویز کی بڑی اکثریت سے منظوری دے دے گی۔ واضح رہے کہ یہ سمجھوتا 9 ماہ تک مشکل مذاکرات کے بعد گزشتہ برس طے پایا تھا۔ اس سمجھوتے کی منظوری کے بعد یورپی برطانوی تعلقات کا ایک باب مکمل ہو جائے گا۔