‘عید کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی سے اجتناب کیا جائے’

289

اسلام آباد، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبد الخبیر آزاد  نے  رمضان و عیدین کی رویت کے حوالے سے پیش گوئیوں سے اجتناب کرنے کی اپیل کر دی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبد الخبیر آزاد   کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رویت  ہلال کمیٹی اتحاد و وحدت کا ایک عظیم مرکز ہے،  چاند کی رویت پر کسی بھی قسم کی پشین گوئی اور قبل از وقت تبصرے سے اجتناب کرنا چاہئے۔

مولانا عبد الخبیر آزاد  نے کہا کہ ملک میں یکساں رمضان و عیدین کے انعقاد اور چاند کی رویت سے متعلق مکمل ہم آہنگی کی کیلئے مصروف عمل ہیں عوام مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان پر مکمل اعتماد رکھیں۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے عیدالفطرکی تاریخ سے متعلق اہم پیش گوئی کردی۔ اس سال ملک بھرمیں رمضان المبارک کا آغاز تو ایک ہی دن سے ہوا ہے تاہم عیدالفطرکے چاند کی رویت پر تنازع پیدا ہوسکتا ہے، پاکستان میں شوال المکرم کے چاند کی پیدائش 11 اور 12 مئی کی رات 12 بجے ہوگی جبکہ عیدالفطر13 کے بجائے 14 مئی بروزجمعہ ہونے کا امکان ہے۔